دنیا کے سب سے بڑے قلمی قرآنی نسخے کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال میں دنیا کے سب سے بڑے قلمی قرآنی نسخے کی نمائش کا اہتمام کیا گیا،جسے لکھنے کی سعادت امتیاز حسین شاہ نےحاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق قرآن پاک کے قلمی نسخے کی نمائش کا افتتاح آرٹس کونسل میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ نے کیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 41 فٹ لمبا اور 8 فٹ چوڑا قرآن پاک کا یہ نسخہ دنیا کا سب سے بڑا قلمی نسخہ ہے، اسے لکھنے کی سعادت امتیاز حسین شاہ نے حاصل کی ہے، نمائش کے شرکاء نے قلمی نسخے کو نہایت احترام سے دیکھا اور قلم کار کے جذبے کو سراہا۔
واضح رہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کہا کہ قرآن پاک ہاتھ سے لکھنا کسی سعادت سے کم نہیں ہے، قلم کارنے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔