اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی ٹریننگ کا انعقاد آن لائن کیا جا رہا ہے، اکیڈمی کلچر ختم کرنے کیلئے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
لاہور میں کالج فار ویمن یونیورسٹی میں 16ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کسی بھی شخص کی زندگی میں سب سے اہم کردار اس کے اساتذہ کا ہوتا ہے۔ ڈیجیٹلائیزیشن کی مدد سے اساتذہ کی زندگی آسان بنائی گئی ہے، آج اساتذہ اپنی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں یونیورسیز بند۔۔طلبا کے لئے اہم اعلان
صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے 5 سال ختم ہونے تک محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو ڈیجٹلائیز کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں۔۔ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے آج ہوئے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی۔