وزیراعظم عمران خان رواں سال سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)برطانوی تنظیم کے سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی فہرست کا حصہ ہیں۔سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں مردوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر براک اوباما بدستورپہلے نمبر پرہیں۔بل گیٹس دوسرے اورچینی وزیراعظم شی جن پنگ تیسرے نمبرپرہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ۔۔ ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی
2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں ملالہ یوسفزئی 9 ویں اوربالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑہ 10 ویں نمبرپرہیں۔ سابق مس ورلڈ اوربالی وڈ اسٹارایشوریہ رائے بچن، بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر اورفٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو بھی سراہے جانے والوں میں شامل ہیں۔
مشعل اوباما سال 2021 کی سب سے زیادہ سراہے جانے والی خواتین میں سرفہرست ہیں۔ دوسری پوزیشن ہالی وڈ کی اداکارہ اورانسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی اینجلینا جولی کی ہے جبکہ تیسرا نمبر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا ہے۔
ؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒیا د رہے کہ وزیراعظم عمران خان اورملالہ یوسفزئی 2018 اور2019 میں بھی سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات، 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب