(24نیوز ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کےا ختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں دس پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 177.88 روپے سے بڑھ کر 177.98 روپے پر بند ہو گیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 181روپے30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا۔۔ مگر کتنا۔۔جانیے
یا د رہے کہ یکم جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 13 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،ڈالر مہنگاہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2550 ارب روپے اضافہ ہواہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود بلند ترین سطح پر پہنچ گئی