یو اے ای کا امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کرنےکا عندیہ

Dec 15, 2021 | 17:18:PM
یواے ای،طیاروں کی خریداری، پر امریکا سے اختلاف
کیپشن: یواے ای کا طیاروں کی خریداری پر امریکا سے اختلاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) متحدہ عرب امارات نے امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کرنےکا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان رواں سال سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل

 اماراتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ضروریات، آپریشنل پابندیوں، منصوبے کی لاگت اور دیگر معاملات پر نظرثانی کی جائے گی تاہم لڑاکا طیاروں کی خریداری سے متعلق مستقبل میں دوبارہ بات چیت ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یو اے ای کیساتھ دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔ انتھونی بلنکن کہتے ہیں امریکا ایف 35 طیاروں کی فراہمی سے قبل اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ خطے میں اسرائیل کی فوجی برتری برقرار رہے۔ اس مقصد کیلئے امارات کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کا جامع جائزہ لینا ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی تاریخ رقم ۔۔امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور