کشمیر کو صحیح وقت آنے پر ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا:بھارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ نےپارلیمنٹ میں کہا کہ جموں وکشمیر کو صحیح وقت آنے پر ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کانگریس رکن پارلیمنٹ وویک تنخا کے ایک سوال پر تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کو صحیح وقت آنے پر ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا ۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ وویک تنخا نے پوچھا تھا کہ کیا جموں وکشمیر اور لداخ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کا کوئی خاکہ ہے؟ ۔ اس کے علاوہ انہوں یہ بھی پوچھا تھا کہ ان دونوں مرکز ی حکومت کے زیر انتظام ریاستوں میں الیکشن کب تک ہوں گے؟۔
یہ بھی پڑھیں: اتنی سریلی آواز۔۔پولیس والے کی’جادو کی جپھی‘ ۔۔ویڈیو وائرل
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں کہا تھا کہ حد بندی کا عمل اور پھر انتخابات کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی جماعت نیشنل کانفرنس کے چیف فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ حکومت نے حد بندی کو لےکر اپنا وعدہ توڑا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کا وقت 6 مارچ کے بعد نہیں بڑھایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مرکزی حکومت کو پہلے ریاست کا درجہ واپس کرنا چاہئے، پھر اس کے بعد الیکشن کرانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی۔۔