گیس و بجلی کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو نئے گیس و بجلی کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل ہی طلبا کے لئے ایک اور مشکل پید ا ہوگئی
کابینہ کمیٹی سے 21 دسمبر تک سفارشات پر مبنی رپورٹ طلب کر لی گئی، غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔کابینہ اجلاس میں اسد عمر نے اسلام آباد میں گیس و بجلی کنکنشنز پر پابندی کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ 2019 ءمیں وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔گیس اور بجلی کے کنکنشنز بارے سفارشات میں تاخیر سے متعلق سیکرٹری قانون نے بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ہاﺅسنگ سوسائیٹیز کو ریگولرائز کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کر دیں اور کہا کہ جو سوسائٹیز قانونی معیار پر پورا اترتی ہیں ان کو ریگولرائز کیا جائے، کمیشن سوسائٹیز سے متعلق قانونی معاملات کا جائزہ لے۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون پروفیسر کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار