(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کےضمنی انتخاب کے متعلق رپورٹ پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی واقعہ میں ملوث افسران کے طرز عمل کی جانچ پڑتال کرے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی ڈسکہ واقعہ میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کرے گی،تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل سیکریٹری منظور اختر ملک ہوں گے،ہارون شنواری، صائمہ طارق جنجوعہ، عبدالودود خان کمیٹی کے رکن جبکہ انجم بشیر شیخ اور وقاص احمد ملک کمیٹی میں محکمانہ نمائندے ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسکہ واقعہ رپورٹ کےمطابق افسران بدعنوانی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث تھے۔الیکشن کمیشن نے ڈسکہ واقعہ رپورٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی۔۔