یہ کترینہ نے کس سے شادی کرلی؟ ریمبو کے سوال پر صاحبہ کا ایسا جواب۔۔۔آپ بھی بے اختیار ہنس پڑینگے

Dec 15, 2021 | 19:08:PM
کترینہ کیف، وکی کوشل، شادی، حیران
کیپشن: اداکار ریمبواور صاحبہ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر بالی ووڈ، لولی ووڈ سمیت سبھی لوگ حیران ہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کیسے ہو گئی، بالی ووڈ انڈسٹری خوبصورت ہیروز سے بھری پڑی ہیں مگر کترینہ کیف نے وکی کوشل کا انتخاب کیوں کیا۔
اس موضوع پر اداکارہ ریمبو اور صاحبہ کی ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کو دیکھ کر آپ بے اختیار ہنس پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی سج دھج۔۔۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر اداکارہ ریمبو اپنے گھر کے ٹریس میں پریشان کھڑے ہیں اور کترینہ اور وکی کی شادی سے متعلق سوچ رہے ہیں کہ اچانک اداکارہ صاحبہ کمرے سے باہر آتی ہیں تو ان کے شوہر اداکارہ ریمبو اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں یار بات سنو، سمجھ میں کچھ نہیں آرہا؟۔
اداکارہ صاحبہ پوچھتی ہیں کیا؟
ریمبو کہتے ہیں یہ کترینہ نے کیا ہے اتنے ہینڈسم ہینڈسم ہیروز کو چھوڑ کر کس سے شادی کرلی ہے ؟اس پر ان کی اہلیہ صاحبہ کہتی ہیں کہ کیوں ۔۔۔میں نے آپ سے شادی نہیں کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی۔۔