وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔کورونا کی نئی قسم، حکومت نے مختلف پابندیاں لگا دیں

Dec 15, 2021 | 19:20:PM

(24 نیوز)کورونا وبا کی نئی قسم کے باعث حکومت نے مختلف پابندیوں کے احکامات جاری کردیئے ۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا وائرس سندھ میں 16 سے 30 دسمبر تک کیلئے پابندیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،سندھ بھر میں کاروباری اوقات رات 10 بجے تک ہوں گے ۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سکھر ،سانگھڑاورکراچی ڈویژن کے سواباقی اضلاع میں ان ڈور ڈائننگ کیلئے 50 فیصدافرادکی اجازت ہو گئی ۔لاڑکانہ ،بے نظیر آباد،میرپور خاص اورحیدرآباد ڈویژنز میں اجتماعات کیلئے 300 مہمانوں کی اجازت ہو گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کہاکہ سینما،جم اورمزارات مکمل ویکسی نیشن کے حامل افراد کیلئے کھلے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: یہ کترینہ نے کس سے شادی کرلی؟ ریمبو کے سوال پر صاحبہ کا ایسا جواب۔۔۔آپ بھی بے اختیار ہنس پڑینگے

مزیدخبریں