(24نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا اور سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کی شام 6 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:کپتان بابر اعظم کو ہیڈ کوچ کا بڑا چیلنج۔۔ویڈیو وائرل
پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے دو میچز میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی ہے ، کھلاڑی کلین سوئپ کر نے کےلئے پر عزم ہیں ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا اورآخری میچ ہوگا۔18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی رینکنگ ،ڈیوڈ ملان نے میدان مارلیا،بابر کی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سے تیسری پوزیشن