(ما نیٹرنگ ڈیسک) 40 ، 25 ، 15 اور ساڑھے سات ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کیلئے دی گئی مہلت 31 دسمبر کو ختم ہوجائے گی، حکومت نے اس تاریخ میں توسیع نہیں کی اور پھر بھی کسی کے پاس پرائز بانڈز رہ جائیں گے تو اس کی کوئی قیمت نہیں ہوگی اور وہ ردی بن جا ئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان۔۔
تفصیلات کے مطابق ان چاروں پرائز بانڈزکی قرعہ اندازی پہلے ہی سے بند ہوگئی ہے اور اب جن لوگوں کے پاس یہ بانڈز ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ان پرائز بانڈز کو کیش کرنے یا پریمیم بانڈز میں منتقل کرنے کیلئے بینکوں سے رابطہ کریں۔ بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح نہیں کیونکہ بعض پرائز بانڈز کے لئے اچھا خاصا وقت دیا جاچکا ہے، اس لئے تمام پرائز بانڈز کی واپسی میں مزید مہلت مشکل نظر آرہی ہے البتہ بعض پرائز بانڈز واپسی کیلئے مزید توسیع ہوگی۔ خاص طور پر 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی واپسی کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان نہیں البتہ دیگر پرائز بانڈز واپسی کیلئے مزید مہلت دی جاسکتی ہے۔
یا د رہے کہ حکومت متعدد بار ڈیڈ لائن میں توسیع بھی کرچکی ہے، ستمبر میں آخری تاریخ ختم ہونے سے قبل 3 ماہ کی توسیع کردی گئی تھی جو 31دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی۔۔