(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ممبی ہائیکورٹ نے بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو بحری جہاز پر منشیات کی پارٹی میں منشیات کے استعمال کے معاملے میں دی گئی ضمانت کی شرائط میں ترمیم کرتے ہوئے اسے جمعہ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر میں حاضری سے مستشنی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اتنی سریلی آواز۔۔پولیس والے کی’جادو کی جپھی‘ ۔۔ویڈیو وائرل
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے آج یہ فیصلہ آرین خان کی جانب سے دائرکردہ درخواست کی سماعت کے دوران دیا، جس میں اسے ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے حاصل شدہ ضمانت کی شرائط میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی کیونکہ ضمانت کی شرط کے مطابق اسے ہر جمعہ این سی بی کے دفتر میں حاضری کو ضروری قرار دیا گیا تھا۔ درخواست کی سماعت کے دوران آرین خان کے وکلاء نے عدالت کو بتلایا کہ اب آرین کے معاملے کی تفشیش کی ذمہ داری دہلی ایس آئی ٹی کے ذریعہ کی جا رہی ہے، لہذا اسے ممبی دفتر حاضری سے مستشنی قرار دیا جائے جسے ،عدالت نے قبول کر لیا اور اپنے حکم میں جسٹس نتین سامبھرے نے کہا کہ آرین کو ہر جمعہ این سی بی ہیڈکوارٹر جانے کی ضرورت نہیں ہے، اسکی جب بھی ضرورت ہو، دہلی کی این سی بی کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے سامنے حاضر رہنا پڑے گا اور اسے 72 گھنٹے کے پیشگی نوٹس کے تحت تفشیش ایجنسی طلب کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واہ رے سوشل میڈیا۔۔مس یونیورس بننے والی بھارتی حسینہ کی جیت کا کریڈٹ مودی کو دیدیا