مریم نواز کے بیٹے کی شادی۔۔۔فیاض الحسن چوہان لیگی رہنما کیلئے تحفہ لیکر اسمبلی پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں فیاض الحسن چوہان لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کیلئے تحفہ لے کر اسمبلی پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان جیسے ہی اسمبلی پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیااور ان سے دریافت کیا کہ آج آپ مٹھائی لے کر آئے ہیں کیا وجہ ہے ، آج بڑے خوش بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیر جیل خانہ جات کا کہناتھا کہ مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں لیگی ترجمان عظمیٰ بخاری صاحبہ کیلئے لایا ہوںکیونکہ وہ اپنے لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں،میں تو نے سوچا ان کی خوشی میں ہم بھی شریک ہو جاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے اسمبلی نہ آنے پر فیاض الحسن چوہان نے لیگی رہنما کو فون بھی کیا اور کہا میں آپ کیلئے مٹھائی لایا تھا آپ آئی ہی نہیں ،میں مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لے کر آیا تھا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: طلبا کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ پھر تبدیل۔۔۔!!