(ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور معروف ہیروں کے تاجر راج کندرا کی غیر اخلاقی فلم ریکٹ کیس میں گرفتاری پر چار ہفتوں کے لئےعبوری روک لگادی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج ونیت سرن اور جج انیرودھ بوس کی بینچ آج کیس کی سماعت کی ،عدالت نے راض کندرا کی درخواست پر اسے چار ہفتوں کا ریلیف دیتے ہوئے، اس کیس میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت اور ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔
واضح رہےکہ ممبئی پولیس نے غیر اخلاقی فلموں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر مختلف مجرمانہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری کو نئے سال پر کس ملک میں دیکھا جائیگاْ۔۔؟