عمران خان تو کسی کوتیسرا بسکٹ کھانے نہیں دیتے ۔لاکھوں لینے کاالزام لگانے والے احمقانہ باتیں نہ کریں۔شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر گھر چلانے کے لئے لاکھوں روپے لینے کا الزام لگانے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ تو کسی کا تیسر ا بسکٹ نہیں اٹھانے دیتے ۔ ہمیں اتنے سال ہو گئے ہیں انہوں نے کبھی کھانا تک نہیں کھلایا ۔الزام لگانے والے احمقوں والی بات نہ کریں بلکہ دلیل سے عمران خان کا مقابلہ کریں ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے ماضی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں اس طرز عمل کا اعتراف بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ امریکی سفیرزمان پارک لاہور میں میرے گھرآئے۔میں چونکہ گھر میں اکیلا رہتا تھااس لئے نوکر ہی میرے کھانے پینے کا بندوبست کرتے تھے۔مجھے زیادہ کھانے پینے کا شوق نہیں تھا اسلئے جو کھانا نوکر اپنے لئے بناتے تھے میں وہی کھا لیا کرتا تھا۔لہٰذا گھر میں کھانے پینے کی چیزوں کا کوئی خاص اہتمام نہیں ہوتا تھا۔
امریکی سفیر کے آنے پر میں ملازم کو چائے وغیرہ لانے کا کہا۔تھوڑی دیر بعد ملازم چائے لایا ساتھ وہ بازار سے بسکٹ کا ایک پیکٹ بھی خرید لایااور بغیر کھولے ہی پیش کر دیا۔امریکی سفیر نے خود پیکٹ کھول کر بسکٹ کھایا۔
یاد رہے پی ٹی آئی کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے الزام عائد کیا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھر کا خرچہ چلاتے ہیںجس پر جہانگیر ترین نے تردید بھی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔غیر اخلاقی فلموں کا کاروبار۔۔شلپا شیٹھی کے شوہر کی گرفتاری۔۔بڑی عدالت سےبڑا ریلیف