پولیس اہلکار کی کرایہ دار لڑکی سے زیادتی، مقدمہ درج۔۔۔مگر ملزم کہاں ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں پولیس اہلکار نے کرایہ دار کی چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم ملک کاشف گرفتار نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل میں14سالہ لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہناتھا کہ میں اور میرا شوہر اپنی امی کے پاس گئے تھے، اسی رات کو اہلکار ملک کاشف ساڑھے 11 بجے کرایہ لینے کے بہانے گھر آیا اور میری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ان کاکہناتھاکہ 30 تاریخ کو یہ وقوعہ ہوا مگر ابھی تک پولیس نے اس کو گرفتار نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: استاد نے شاگردوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔۔۔پھر کیا ہوا؟؟؟