ریکوڈک معاملہ، حکومت اور اتحادیوں میں مذاکرات کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے ریکوڈک معاملے پر اتحادی جماعتوں کو آخر کار راضی کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ریکوڈک کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے حکومتی ٹیم نے مذاکرات کئے جس میں وفاقی وزراء ایازصادق اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے،وزیراعظم کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے ریکوڈک معاملے پر ناراض اتحادیوں کو راضی کرلیا، اس معاملے پر ڈیڈ لاک بھی ختم ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں بی این پی مینگل اور جمعیت علمائے اسلام نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا،ریکوڈک کے معاملے پر اتحادی جماعتوں نے حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا،کابینہ اجلاس میں ریکوڈیک منصوبہ کی تنظیم نو پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوراعلامیہ جاری کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ریکوڈیک منصوبے سمیت دیگر تمام منصوبوں میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،سرمایہ کاروں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔