سیاست میں بڑی ہلچل: گورنر پنجاب کا پرویز الہٰی کو جھٹکا

Dec 15, 2022 | 10:06:AM

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجنے کا اختیار ہے، سمری وصول ہونے کے بعد 48 گھنٹے میں وہ فیصلہ کریں گے، ن لیگ کے پاس تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار ہے، وہ کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔

غیر ملکی صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ اسمبی توڑنا نہیں چاہتے، امید ہے کہ عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے، وہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان تو کریں، جس کی کوئی امید نہیں، ن لیگ الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، ہروقت عوام کے پاس جانے کےلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا نواز شریف علاج مکمل ہونے پر جلد پاکستان آجائیں گے، عمران خان کا سازش کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، عمران خان کیساتھ صدر اور اسحاق ڈار کے ذریعے رابطے میں ہیں، صدر ان کے مہمان، ان سے ملاقات ہوتی ہے تو باتیں بھی ہوتی ہیں، بیک ڈور مذاکرات کی باتیں پبلک نہیں کرسکتے۔

گورنر پنجاب نے کہا بھارت سمیت تمام ملکوں کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاک بھارت تجارت کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے، وہ ہمیشہ دھیمے لہجے میں رہتے ہیں، اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، جہاں ضرورت پڑی، رویہ جارحانہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اتحاد جماعتیں قبل از وقت انتخابات سے بھاگ نہیں رہیں۔

مزیدخبریں