عمران خان کو پہلا سرپرائز، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

Dec 15, 2022 | 10:38:AM
ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 20 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے
کیپشن: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک) ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 20 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے متوقع اعلان کے بعد حکمت عملی بنائے جائے گی۔ عمران خان کے فیصلوں کے ملک پر پڑنے والے اثرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 16 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن عمران خان کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔