فٹبال ورلڈ کپ: شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز

Dec 15, 2022 | 11:51:AM
فٹبال ورلڈ کپ: شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کو 2 صفر سے شکست ہوئی۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش کو شکست دی تاہم مقابلے کے اختتام پر مراکشی ٹیم کے میدان پر سجدہ شُکر ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مراکشی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف اور کوچ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سجدہ شکر ادا کیا جبکہ فرانسیسی ٹیم کے پلئیرز بھی انہیں شاباشی دیتے نظر آئے۔

مراکش کا سیمی فائنل تک حیران کن سفر

مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 2 صفر سے شکست دی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا کو 2 ایک سے ہرایا۔

سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 3 صفر سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چُور کرتے ہوئے پرتگال کو 1 صفر سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرانس نے انہیں 2 صفر سے شکست دیکر تاریخ رقم کرنے سے روک دیا تاہم میچ مراکشی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے لیکن گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔