پاکستانی ویب سیریز ’سیوک‘ پر بھارت میں پابندی لگنے کی وجہ سامنےآ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
پاکستانی ویب سیریز ’سیوک دی کنفیشنز‘ نے نشر ہوتے ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے۔سیریز ’سیوک دی کنفیشنز‘ کو پاکستانی اسٹریمنگ سروس’ویڈلی ڈاٹ ٹی وی (vidly.tv)‘ پر نشر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے اس سیریز کو ملک میں نشر ہونے سے روکنے کے لیے پاکستانی اسٹریمنگ سروس’ویڈلی ڈاٹ ٹی وی (vidly.tv)‘ کو بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے۔
بھارتی حکومت نے اس سیریز کے بارے میں اپنے ایک بیان میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ’سیریز میں انڈیا کی قومی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد دکھایا گیا ہے‘۔بھارتی حکومت کے مطابق، اس سریز کی کہانی سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ بھارت میں ہندو اکثریت کی جانب سے اقلیتوں پر ظلم کیا جاتا ہے۔
I&B Ministry blocks #Pakistan-based #OTT Platform Vidly TV and four social media accounts for displaying anti-India content. It also blocks Pakistan Based website and two mobile applications. pic.twitter.com/AIaFLnIre2
— All India Radio News (@airnewsalerts) December 12, 2022
بھارتی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیریز کی کہانی میں سمجھوتہ ایکسپریس اور بابری مسجد والے واقعہ کو بھی اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ وہ سب کچھ ہندوؤں نے کیا جوکہ بھارت کی قومی سلامتی کے خلاف ہے۔
.@MIB_India says, #OTT Platform had recently released a web series titled Sevak: The Confessions, which was found to be detrimental to the national security, sovereignty, and integrity of India. Three episodes of the web series were released till date.
— All India Radio News (@airnewsalerts) December 12, 2022
واضح رہے کہ اس ویب سیریز کی ابھی تک 3 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سیریز ’سیوک دی کنفیشنز‘ کی کہانی کو سجی گل نے تحریر کیا ہے۔اس ویب سیریز کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، ہاجرہ یامین، نیر اعجاز، عدنان جعفر اور عمارہ ملک سمیت دیگر نامور چہرے شامل ہے۔
اس ویب سیریز میں بھارت میں اقلیتوں پر انتہا پسند ہندو سربراہوں کی جانب سے ہونے والے ظلم و ستم کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کا قتل عام کیا جاتا رہا ہے۔
اس سیریز کو کہانی کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں شاندار پذیرائی مل رہی ہے۔