وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفری سہولیات کیلئے کرائے کا جہاز لینے کا ٹینڈر جاری

Dec 15, 2022 | 19:00:PM

(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی سفری سہولیات کیلئے کرائے کا جہاز لینے کا ٹینڈر جاری کر دیاگیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے مڈ سائز ایگزیکٹو جیٹ 3 ماہ کیلئے کرائے پر لیا جائے گا،کرائے کا جہاز 8 سے 10 سیٹر ہونا لازم قرار دیا گیا ہے،کرائے کے جہاز کے ساتھ مکمل کریو ممبر ہونا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کرائے کے ساتھ کریو اور پیٹرول کی مد میں اخراجات ادا کرے گی،مڈ سائز جیٹ پر پنجاب حکومت نے 3 سے 4 ہزار ڈالر لیز کا تخمینہ طے کیا ہے،پنجاب حکومت نے 30 دسمبر تک بڈ وصولی کی ڈیڈ لائن رکھی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کا موجودہ سرکاری طیارہ فلائٹ کے قابل نہیں رہا،نئے جہاز کی خریداری کیلئے ڈیڑھ سال کا وقت درکار ہے جس پر کرائے کا جہاز لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی اڑھائی ماہ کی چھٹیوں کا اعلان

مزیدخبریں