(ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو سیاست میں عملی طور پر آنے کی دعوت دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما چودھری خورشید کا کہناہے کہ فیض حمید کو سیاست میں آنے کی دعوت میں نے اپنے طور پر دی تھی یہ کوئی پارٹی کی رائے نہیں تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری خورشید نے کہاکہ فیض حمید نے پہلے بھی علاقے کی بڑی خدمت کی ہے ،بہت سے گاﺅں میں سوئی گیس دلوائی ، سڑکیں تعمیر کروائی ہیں ۔
سینئر نائب صدر پی ٹی آئی چکوال نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے بھائی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں، ان کے بھائی کی بھی علاقے کیلئے بڑی خدمات ہیں بلکہ ان کے آباﺅ اجداد نے علاقے کی بہت خدمت کی ہے ۔
ایک سوال ”کیا عمران خان ، فیض حمید کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہیں گے“کے جواب میں چودھری خورشید نے کہاکہ یہ خان صاحب کی مرضی ہے کہ وہ کس کو گلے لگاتے ہیں یا نہیں لگاتے،ان کا کہناتھا کہ ابھی توفیض حمید کا دو سال کا پریڈ ہے جس میں وہ سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار کی مشہور ٹک ٹاکرعائشہ کو شادی کی پیشکش،ویڈیو وائرل