(ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ "فیس بک" نے اپنے میسینجر کو واٹس ایپ کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کرنے سمیت اس میں ایڈٹ کا فیچر بھی پیش کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن فیچر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بھیجی گئی چیزوں کو آپ اور وہ شخص پڑھ یا سن سکتا ہے جس سے آپ بات چیت کر رہے ہوں,اس اپڈیٹ میں ایسی چیٹس یا چیزوں اور مواد تک کسی تیسری پارٹی یعنی خود اس کمپنی کو بھی رسائی نہیں ہوتی جس پر آپ رابطہ کر رہے ہوتے ہیں۔
دوسری جانب فیس بک نے میسینجر میں ایڈٹ کا فیچر بھی پیش کر دیا جس کے تحت صارفین بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ کر سکیں گے۔ فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ میسینجر پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ فیچر سمیت ایڈٹ کا فیچر پیش کر دیا گیا۔
ایڈٹ فیچر کے تحت تمام صارفین بھیجے گئے میسیج کو 15 منٹ کے اندر اندر ایڈٹ کر سکیں گے تاہم 16 منٹ گزر جانے کے بعد بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکے گا۔ ایڈٹ کے لیے صارفین کو بھیجے گئے میسیج پر کلک کر کے اسے سلیکٹ کرنا ہو گا جس کے بعد وہاں آپشنل بار کھلے گی جہاں ایڈٹ کا آپشن بھی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی جج فرینک کیپریوکینسرکاشکار
اس وقت تک میسینجر میں ڈیلیٹ سمیت میسیج کو کاپی کرنے جیسے آپشنز آتے ہیں تاہم جلد ہی اس میں ایڈٹ کا آپشن بھی نظر آنے لگے گا۔