(24نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس لائن پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ٹانک کےعلاقے پولیس لائنزمیں رات گئےملزموں نےحملہ کیا،دہشت گردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوتے ہی 4 دستی بم پھینکے، ایک خودکش حملہ اور نےخود کو دھماکے سے اڑا دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکےسےپولیس لائن کی چھت پرموجود2اہلکارزخمی ہوئے۔
پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لے رکھا ہے،ملزموں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی سے گھنٹوں سے جاری رہا،پولیس کی فائرنگ سےحملہ آور مارا گیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کےدوران فائرنگ کے تبادلے میں5 دہشتگردمارے گئے تھے۔