پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Dec 15, 2023 | 10:04:AM

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے،ذرائع کے مطابق دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 نومبر 2023 سے ردوبدل کا فیصلہ کیا تھا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہوئے حکومت نے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کم کردی، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے

مزیدخبریں