(وقاص احمد) پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون، ایم ٹو اور ایم تھری ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہیں۔
دوسری جانب لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ موٹروے ایم ٹو کو 9 گھنٹے کی بندش کے بعد ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی ساتھ ہی سرکل افسران کو داخلی و خارجی راستوں کے دوروں کا حکم بھی دے دیا۔
مزید پڑھیں: چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کا ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان
اُنہوں نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کی وجہ سے شہر میں غیر معمولی لوڈ بڑھا ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کا کہا ہے۔