انتخابات میں تاخیر، فردوس عاشق عوان کا تہلکہ انگیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکمِ امتناع کے باعث الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے
پروگرام دستک میں انٹرویو دیتے ہوئےفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپنی مقبولیت کا سب سے دعویٰ کرنے والی جماعت پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروا کے آروز کی تعیناتی کو چیلنج کر کے انتحابات کو ملتوی کرنے کا راستہ ہموار کیا ہے اور یہ درخوست دے کر اُنہوں نے "کھسیانی بلی کھمبا نوچے"کہاوت کی تشریح کردی ہے۔ پی ٹی آئی کو اب یہ یقین ہوگیا ہے کہ ان کے پاس انتخابات کیلئے کوئی بھی اہل شخص نہیں ہے اور جہاں اہل ہونے کا سوال آئے گا یہ لوگ کبھی بھی الیکشن نہیں لڑسکتے۔
انہوں نے الیکشن ملتو ی کرنے کی درخواست دائر کر کے قو م کے جزبات اور احساسات کے ساتھ کھیلا ہے کیو نکہ چیف جسٹس صاحب پی ٹی آئی کے کینڈیڈیٹ او ر پی ٹی آئی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔اُن کی موجودگی میں جو رلیف پی ٹٰی آئی کو ملے ہیں وہ پاکستانی تاریخ میں آج تک کسی کو نہیں دیے گئے ہیں اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ان کے حق میں فیصلے نہیں آرہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت اضطراب،افراتفری اور انتشار کی کیفیت کو روکنے کیلئے الیکشن ہی واحد حل ہے جس کا 8 فروری کو اعلان کیا گیا تھا اور سب سے اہم مسئلہ آروز اور ڈی آروز کی تعیناتی کا تھا۔ ان کے نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست دے دی گئی۔ یہ ایسے ہی ہے جیسےدو ٹیمیں میچ کھیل رہی ہو جس میں ایک ٹیم کو اپنے ہارنے کا علم ہو اور وہ ٹائم آؤٹ لے لے اور اس ٹائم آؤٹ کو اتنا لمبا کھینچ لے کہ میچ کا فیصلہ غیر فیصلہ کن رہے تو جس طرح کی سوچ کے ساتھ یہ الیکشنز کا انعقاد چاہ رہے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ پاکستان کے لیے کوئی اچھا شگون ہے پاکستان کو انتخابی عمل کے اندر آنا ہو گا.
فردوس عاشق اعوان کا مزید بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی کا کیس بھی ساری عوام کے سامنے ہے کہ کتنی مہربانیاں پرویز الہی پر ہوئیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر لوئر جیوڈیشری کو ہاوی نہیں ہونا چاہیے اور الیکشن اپنے وقت پر ہی کروانے چاہیے کیونکہ اگر الیکشن اپنے وقت پر نہیں ہونگے تو اس کی فائدہ مند پارٹی جو ہے وہ سب کو پتا ہے۔
اس وقت پاکستان میں استحکام آنا بہت ضروری ہے اور چئیر مین تحریک انصاف کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کے علاوہ کسی اور کی حکومت آئے کیونکہ وہ چاہتے ہیں ان کی حکومت آئے اور جب تک اُن کیلئے فضا خوشگوار نہ ہو تب تک الیکشن نہ کروائے جائیں۔