(اشرف خان) کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں آج بھی کاروباری ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہونے سے ڈالر 31 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 51 پیسے کا تھا۔
مزید پڑھیں: 7 روز تک دفعہ 144 لگانے کا آرڈیننس دوبارہ جاری
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا۔ 100 انڈیکس میں 246 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے 65 ہزار 696 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کا رجحان جاری ہے۔