عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

Dec 15, 2023 | 14:32:PM

(عثمان خان )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ  آفیسرز کی تعیناتی معطل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہونے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں جس پر نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے دو ٹوک انداز میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 8فروری 2024کوہی ہوں گے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آمد پر صحافی نے مرتضیٰ سولنگی سے سوال کیا کہ ڈی آراوزاورآراوزکی تعیناتیاں معطل ہوگئی ہیں ،اس سے الیکشن شیڈول متاثرہوگا ؟مرتضی سولنگی نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کااپناترجمان موجودہےبوہی اس کاجواب دے گا،صحافی نے پھر سے سوال کیا کہ کیا8فروری کوالیکشن ہونے جارہے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن میں تاخیرکاخدشہ ظاہرکیاہے ،نگران وزیراطلاعات نے جواب دیا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی بازپرس نہیں کرسکتی ،ہم انکے نگران نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ہماری نگرانی کرتاہے ۔ 

صحافی نے نگران وزیر اطلاعات سے ایک اور سوال کا کہ ڈی سی اسلام آبادکوالیکشن کمیشن کے حکم کےباوجودتبدیل نہیں کیاگیابلکہ اسے ڈی آراوتعینات کردیا ؟ نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ کومعلوم ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی تعیناتی نگران حکومت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن خودکرتاہے۔اگرمتنازعہ۔افسران کوالیکشن کمیشن نے تعینات۔کیاہے اس کاجواب الیکشن کمیشن ہی دے گا،حکومت میڈیاپرپابندی نہیں لگارہی ۔سرکاری ٹی وی پرتمام رجسٹرڈسیاسی پارٹیوں کویکساں کوریج دے رہی ہے ،صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کاکہناہے کہ انہیں۔لیول پلئینگ فیلڈ نہیں مل۔رہی ؟مرتضی سولنگی نے جواب دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کوتنقیدکرنے۔کااختیار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت کا دفاتر کو 2 روز کیلئے ورک فرام ہوم کرنیکے کا حکم

مزیدخبریں