(وقاص عظیم)حکومت کا کریسمس کے موقع پرمسیحی برادری کے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ .
حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کےملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پینشن ایڈوانس میں ادا کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، مسیح برادری کے تمام وفاقی ملازمین,پینشنرز کو20 دسمبر تک تنخواہ ادا کی جائے گی، وفاقی وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کو مراسلہ لکھ دیا۔