ترقیاتی کام وقت پر مکمل ہوں گے، سید محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گارڈن ٹاؤن چوک پر 8/10روز تک کام شروع ہوجائے گا، سی بی ڈی بہت محنت اور تیزی سے کام کررہی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ سی بی ڈی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ لاہور بریج کی طرز پر ایک نیا پل فیروز پور روڈ پر بنا رہے ہیں، نئے پل پر تین روز میں کام کا آغاز ہو جائے گا۔
اُنہوں نےبتایا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ اب فصلوں کو نہیں جلایا جا رہا مگر سموگ اب بھی ہے۔ سموگ سے متعلق سارے مسائل صرف دو یا اڑھائی ماہ میں آتے ہیں۔ ہمیں یہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ سموگ کی اصل وجوہات کیا ہیں۔ کسی ایک طبقے کیلئے سب کچھ بند نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مصنوعی بارش کیلئے بادل ضروری ہوتے ہیں، ہم یہ تجربہ کریں گے جب ماحول بنے گا۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اہم حکومتی و عسکری حکام سے ملاقاتیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کی حالت کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے اور ان کی صورتحال بہت جلد مزید بہتر ہوجائے گی۔