(ویب ڈیسک) ترکیہ کےصدر طیب اردوان کا امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے جوبائیڈن سے کہا غزہ میں اسرائیلی حملوں کے عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں پائیدار جنگ بندی کو یقینی بنانا امریکا کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب روسی صدرپیوٹن نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن قراردے دیا۔ماسکو میں ٹی وی شو میں کہا غزہ کا یوکرین سے موازنہ نہ کیا جائے۔ایسی صورتحال یوکرین میں نہیں ۔
مزید پڑھیں: سیاسی محاذ پر ہلچل ، بلاول بھٹو کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھی کہہ چکے ہیں غزہ کی پٹی دنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قبرستان بن گئی۔ شو کے دوران روسی صدرکیخلاف بڑی اسکرین پر تحریرچل گئی۔ جس میں عہدے چھوڑنے اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔