پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، آئی پی پی اور ق لیگ کا عام انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس میں استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا فریق بننے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق 8فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے،مسلم لیگ (ن) لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کے خلاف لارجر بینچ میں فریق بنے گی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع کر دی۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے بھی لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت عام انتخابات کیس میں پارٹی بننے کا فیصلہ سامنےآیا ہے ، چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبد العلیم خان نے فوری طور پر پیٹیشن فائل کرکے فریق بننے کا حکم جاری کر دیا۔
سیاسی مفاہمت اور بصیر ت کی وجہ سے مشہور پاکستان پیپلز پاڑٹی پارلیمنٹیرین کے چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی لاہور ہائی کورٹ کے عام انتخابات کے کیس میں فریق بننے کیلئے پٹیشن فائل کرنے کا حکم دے دیا ، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کا سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی زیر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سنیئر قیادت شریک ہوئی،پارٹی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر RO اور DRO کے جوڈیشل یا سول ہونے کے کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کے دل جیت لئے