روپیہ تگڑا، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Dec 15, 2023 | 18:14:PM

(اشرف خان) پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 283.51 روپے سے کم ہوکر 283.26 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزیداضافہ، خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر ہی برقرار ہے جبکہ یورو  2 روپے مہنگا ہو کر 311 روپے، برطانوی پاؤنڈ  بھی 2 روپے مہنگا ہو کر 361 روپے، امارتی درہم 10 پیسے کمی سے 78.20 روپے اور سعودی ریال بھی 20 پیسے کمی سے 76 روپے کا ہو گیا۔

مزیدخبریں