(24 نیوز) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی اور پہاڑی علاقوں میں بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
بلوچستان میں توبہ کاکڑی کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی اور کوئٹہ ، پشین ، چمن ، مستونگ ، کان مہترزئی اور قلات میں موسم سرما کی پہلی بارش آج ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
موسم سرما کی بارش سے زیر زمین پانی کی سطح میں مذید بہتری آئے گی، زراعت پر بھی بارش کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
خاران ، ژوب ، چاغی ، قلعہ عبداللہ ، زیارت ، قلعہ سیف اللہ ، نوشکی اور گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔