(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کس نے دائر کی،یہ عمیر نیازی کون ہیں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمیر نیازی کے مطابق وہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ہیں۔
دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ایک شخص کی درخواست پر پورے ملک کے ریٹرننگ افسران معطل کر دیئے ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نیازی لفظ کیا ہے اس کا کیا مطلب ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس لفظ کا مطلب نہیں پتا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ تحریک انصاف تو سپریم کورٹ کے فیصلے میں فریق تھی،عمیر نیازی کی درخواست تو سپریم کورٹ کے حکم کی توہین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی عجیب بات ہے کہ فیصلہ دینے والا جج ہی لارجر بنچ کی سربراہی کر رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان