پسندیدہ کھلاڑی عمران خان، گھر میں آج بھی ان کی تصویر لگی ہے: چیف الیکشن کمشنر

Dec 15, 2023 | 22:24:PM
پسندیدہ کھلاڑی عمران خان، گھر میں آج بھی ان کی تصویر لگی ہے: چیف الیکشن کمشنر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلمان راجہ کا کہنا ہے کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی عمران خان ہے، میرے گھر میں آج بھی ان کی تصویر لگی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلمان راجہ نے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچتے ہوئے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بھرپور خواہش ہے کہ سیاسی قیادت مل بیٹھے، سیاسی قیادت مل بیٹھ کر ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے، تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں،انہوں نے میری نامزدگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا بڑا بیان آ گیا

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی عمران خان ہے، میرے گھر میں آج بھی عمران خان کی تصویر لگی ہے، میرے لئے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ایک جماعت میری مخالفت کرتی ہے کچھ دیر بعد حمایت کرتی ہے، پی ٹی آئی والوں نے میری بیوی کے بارے میں غلط بات کی، ن لیگ لاہور کی حلقہ بندیوں پر ن لیگ کو تحفظات  ہیں، پارٹیوں کے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف ہونے چاہیں۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کی مانیٹرنگ چاہتا تھا، تمام سیاسی جماعتوں نے  الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ کی مخالفت  کی، جس شہر میں ایک جماعت کو جلسے کی اجازت ملی تو سب کو ملے گی، مجھ سے صرف سیاستدان نہیں بڑی دنیا ناراض ہے، پی ٹی آئی کے لوگ باہر گالیاں دیتے ہیں کمیشن میں آکر معافیاں مانگتے ہیں، اگر کسی آر او سے متعلق کسی کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آ گیا

آر او سے متعلق بات کرتے وئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرسکتا ہے، انتخابی شیڈول تیار ہے، کچھ دیر میں جاری کر رہے ہیں، اس بار تمام امیدواروں کی سخت سکروٹنی کی جائے گی، الیکشن کمیشن میں پولیٹیکل ونگ متحرک ہے، امیدواروں کے کاغزات جمع ہوتے ہی سکروٹنی کا عمل شروع ہوجائے گا، ایف آئی اے، ایف بی آر، لاجز، ریسٹ ہاوسز سے امیدواروں کی سکروٹنی ہو گی۔