پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
مطابق نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 14پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11روپے 29پیسے کمی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اچانک مستعفی ہو گئے ، وجہ کیا بنی؟
نگران وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کی پیش کردہ سمری کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔