نگران وزیر کھیل بلوچستان جمال خان رئیسانی نےبھی استعفیٰ دیدیا

Dec 15, 2023 | 23:52:PM

(عیسیٰ ترین)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بعد ایک اور استعفیٰ آ گیا،نگران وزیر کھیل و ثقافت بلوچستان جمال خان رئیسانی نے استعفیٰ دیدیا۔
جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ میں نے 12 دسمبر کو استعفیٰ دیا تھا ، جو آج منظور کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ نگران مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز بلوچستان عمیر محمدحسنی نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ جمال خان رئیسانی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے پیش نظر استعفیٰ دیا۔

مزیدخبریں