سردی کی جاری لہر میں کمی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Dec 15, 2024 | 09:07:AM

( اسوہ فاطمہ ،فاران خان) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری لہر میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے، رات میں شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 273 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد  میں صبح سویرے ہلکی دھند   جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا،شہر کا موجودہ درجہ 14 ڈگری ریکارڈ ،دن بھر درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے، جبکہ  شمال مشرق سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  سٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کے ذمہ دار کون ؟

محکمہ موسمیات نے آئندہ آنے والے دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، سرد موسم کے ساتھ ائیر کوالٹی انڈکس بھی مضر صحت ہےجبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیاروے نمبر پر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق  ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 166 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، کراچی کے آلودہ علاقوں میں گلشن اقبال سرفہرست ہے جس کااےکیو آئی173 ریکارڈ، کورنگی دوسرا جبکہ شاہراہ فیصل تیسرا آلودہ ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسکردو اور استور میں منفی11 جبکہ گلگت، ہنزہ میں پارہ منفی 06 رہا۔

اس کے علاوہ کالام، قلات، کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد، مری صفر پر رہا جبکہ موہنجو ڈاڑو1، پشاور، مظفر آباد2، سرگودھا، ڈیرا غازی خان، فیصل آباد4، سکھر، ڈیرا اسماعیل خان5، ملتان، نوابشاہ6، لاہور، ساہیوال7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں