(24 نیوز ) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کو الوداعی میچ میں کھلاڑیوں نے’’ گارڈ آف آنر‘‘ پیش کیا،انھوں نے سب سے زیادہ ٹیسٹ چھکوں کے ریکارڈ میں کرس گیل کو جوائن کرلیا۔
ساؤدی نے انگلینڈ سے ہیملٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے بعد طویل طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررکھا ہے۔
میچ کے ابتدائی روز انھوں نے صرف 10 باؤلز پر 23 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور 3 چھکے شامل تھے، اس طرح انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے چھکوں کی تعداد سابق ویسٹ انڈین سٹار کرس گیل کے برابر 98 کردی۔
گیل نے یہ چھکے 103 ٹیسٹ میچز پر محیط کیریئر میں جڑے تھے۔ ساؤتھی اب اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
وہ اگلی باری میں مزید 2 چھکے جڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے چوتھے کرکٹر بن سکتے ہیں۔