(کلیم اختر)مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دھی رانی منصوبے کا پہلا مرحلہ فائنل کر لیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کی 250 اجتماعی شادیوں سے دھی رانی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دھی رانی منصوبے کا پہلا مرحلہ فائنل کر لیا گیاہے جس میں لاہور ڈویژن کی 250 اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایکسپو سنٹر لاہور میں دھی رانی منصوبے کا آغاز کریں گی،اجتماعی شادیوں کا پہلا حصہ لاہور میں رواں ماہ منعقد کیاجائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ رواں ماہ 19دسمبر کو مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی جبکہ رواں برس صوبہ بھر سے 1500مستحق بچیوں کی شادیاں کرائی جائیں گی ،اس موقع پر جوڑوں کو وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کی سلامی بھی دی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:یونان کشتی حادثہ،صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ کااظہار افسوس،تحقیقات کا حکم
ذرائع کےمطابق محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے دھی رانی منصوبہ کی تیاری مکمل کرلی ہے،18 سے 40 سال کے درمیان عمرکی غریب، یتیم اور جسمانی معذوری کا شکار خواتین اس پروگرام کا حصہ بن سکتی ہیں۔