ایل پی جی10 روپے فی کلومہنگی،صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ

اوگراکی سرکاری قیمت 254 روپے جبکہ 36 روپے فی کلو مہنگی فروخت ہورہی ہے 

Dec 15, 2024 | 11:41:AM

(کاوش میمن) ایل پی جی کی 10 روپے اضافے کے ساتھ 290 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جس سے ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔

ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہورہی ہے کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے کلو مقرر کررکھی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کا شیڈول جاری

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ شہریوں نے حکومت اور منافع خوروں کو ذمہ دار قرار دیاہے،شہریوں کاکہناہے کہ چکن اور سبزیوں ، کے بعد اب ایل پی جی بھی من مانی قیمت پر مل رہی ہے،غریب کو ہر قسم کی ضروریات زندگی سے دور کیا جارہا ہے ۔

 

مزیدخبریں