محسن نقوی ریاض پہنچ گئے،وزیر مملکت برائے داخلہ خالدمحمدعبداللہ سے ملاقات
سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست ہے،وفاقی وزیرداخلہ:فیفا کی میزبانی ملنے پر مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ریاض پہنچ گئے،سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2034 کی فیفا کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی، وزیرداخلہ محسن نقوی کا فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے،ہر پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے، سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے، سعودی وزیر مملکت داخلہ نے کہا پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران آپ کی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔