ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ،عبوری نتائج کا اعلان

امتحان دینے والے امیدوار پروویژنل نتائج کی ویب سائٹ پر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں

Dec 15, 2024 | 12:13:PM
ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ،عبوری نتائج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران خان)ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کا معاملہ،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ری ٹیسٹ کےعبوری نتائج کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ری ٹیسٹ کے پروویژنل نتائج کا اعلان کردیا ہے،امیدوار پروویژنل نتائج کی ویب سائٹ پر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں،پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے کٹ آف سکور 55 فیصد ہے بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے کٹ آف سکور 50 فیصد ہے۔

 ایم ڈی کیٹ 2024 ری ٹیک ٹیسٹ کے نتائج انہی کٹ آف سکورز کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں،امیدوار ایم ڈی کیٹ 2024 ری ٹیک کے عبوری نتائج پر اپنے تحفظات ای میل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں،ایم ڈی کیٹ 2024 ری ٹیک ٹیسٹ 8 دسمبر 2024 کو سندھ کے 6 شہروں میں منعقد ہوئے تھے۔

اسے بھی پڑھیں:بلوچستان میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم  کی ترویج کےلیےمفاہمتی یاداشت پر دستخط