ایک ہاتھ سے محروم برازیلی ایم ایم اے فائٹر نے مقابلہ جیت کر دنیا کو حیران  کردیا

Dec 15, 2024 | 12:51:PM

 (ویب ڈیسک)ایک ہاتھ سے محروم ایم ایم اے فائٹر نے مقابلہ جیت کر دنیا کو حیران  کردیا، پہلے راؤنڈ میں شاندار ناک آؤٹ کے ساتھ لگاتار تیسری فائٹ جیت لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر مارنی میکس نے اپنے کیرئیر کی چھٹی فائٹ ایسٹرفرسن ڈا سلوا کو ہرا کر جیت لی۔

رپورٹ کے مطابق مارنی میکس برازیل کے ایم ایم اے فائٹر کے پاس 6 جیت اور 4 ہار کا ریکارڈ ہے اس نے حال ہی میں ایسٹیفرسن ڈا سلوا کو ایک طاقتور رائٹ ہک کے ساتھ ناک آؤٹ کرکے لگاتار اپنا تیسرا مقابلہ جیتا۔   

 ایم ایم اے کھلاڑی مارنی میکس نے اپنے مخالف کو قابو کرنے کے لیے تیزی سے اسے ہدف بنایا چونکہ میکس کا صرف ایک بازو ہے، اس لیے وہ اپنی لات مارنے کی مہارت پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، انہوں نے ایک مضبوط ہیڈ کِک دے کر شروعات کی، اس کے بعد ایک زور دار مکا جڑا جس سے ان کا حریف کمزور پڑ گیا۔

 مارنی میکس نے پہلا راؤنڈ اپنے نام کیا، اور ان کا حریف دوبارہ لڑنے کے قابل نہیں رہا، ریفری نے ایک منٹ باقی رہنے کے باوجود لڑائی رکوا دی اور میکس نے اپنے خلاف مشکلات کے باوجود ایک اور شاندار جیت کا جشن منایا۔

مزیدخبریں