بلوچستان: جھل مگسی جیپ ریلی کا آج آخری روز

پاکستان بھر سے ریسرز ایونٹ کا حصہ،ٹریک کی کل لمبائی 175 کلومیٹرز ہے

Dec 15, 2024 | 13:51:PM
بلوچستان: جھل مگسی جیپ ریلی کا آج آخری روز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین )بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں جیپ ریلی کاآج آخری روز ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمدخان، آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر سمیت مخلتف شخصیات نے ریلی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی میں جیپ ریلی 12 تا 15 دسمبر تک منعقد کی گئی ہے جس میں پاکستان بھر سے ریسرز حصہ لے رہے ہیں،ٹریک کی کل لمبائی 175 کلومیٹرز ہے جس میں مختلف اقسام کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:محمد عرفان بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ

ریلی کے آرگنائر نادر علی مگسی نے کہا کہ جھل مگسی ریلی 2005 میں شروع کی گئی اور اب یہ ریلی چاروں صوبوں میں منعقد کی جارہی ہے، بلوچستان ایک پیارا اور خوبصورت صوبہ ہے۔ جیپ ریسرز نے کہا کہ ہم یہاں پرامن طریقے سے ریلی میں حصہ لے رہے ہیں، یہ اچھا اور تیز ٹریک ہے،یہاں بالکل امن ہے، اس ریلی میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔
اس ریلی کے پر امن انقعاد پر ہم حکومت بلوچستان، آرمی اور ایف سی کے مشکور ہیں۔