سٹیو سمتھ،ٹریوس ہیڈ کی سنچریاں،گاباٹیسٹ میں آسٹریلیاکی پوزیشن مضبوط

Dec 15, 2024 | 14:47:PM

(24 نیوز )  آسٹریلیااور بھارت کے درمیان کھیلے جانےوالے تیسرے ٹیسٹ  کے دوسرے روز  سٹیو سمتھ اور ٹریوس ہیڈ  بھارتی باؤلرز کےسامنے ڈٹ گئے،دونوں بیٹرز کی شاندار سنچریوں کی بدولت  کینگروز نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 405 رنز بنا لئے۔

 بارڈر   گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ  میں جسپریت بمہرا کی بہترین باؤلنگ بھی آسٹریلیا کو رنز کرنے سے نہ روک سکی۔ 75 رنز پر 3 وکٹیں کھونے  کے بعد سٹیو سمتھ اور ٹریوس ہیڈ کی 241 رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی بدولت آسٹریلیا  نے دوسرے کی اختتام پر 7 وکٹوں پر 405 رنز بنا لیے۔ 

سٹیو سمتھ نے101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بھارت کی جانب سے جسپریت بمہرا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔ ایلکس کیری 45 ، مچل سٹارک 7رنز بنا کر وکٹ  پر موجو د ہیں۔

 برسبین ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کرپہلے باؤ لنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

 بارش کے باعث پہلےروز 14 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا ۔

 یاد رہے 5 ٹیسٹ میچوں  کی سیریز میں 1-1سے برابر ہے۔

مزیدخبریں